مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب واسیلی نبنزیا نے صہیونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرائن کو امریکی ساختہ پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرنے سے باز رہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں جس میں تل ابیب کی جانب سے کیف کو امریکی ساختہ پیٹریاٹ سسٹم کی فراہمی کا معاملہ زیر غور ہے۔
نبنزیا نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یوکرائن کو دفاعی سسٹم فراہم کرنے کی صورت میں ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
روسی سفارت کار نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ایسے اقدامات کے حتمی نتائج برامد ہوں گے۔ یوکرائن کو بھیجنے والا ہر اسلحہ نابود کیا جائے گا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق غیر حتمی معاہدے کے تحت پیٹریاٹ سسٹم کو اسرائیل سے امریکہ منتقل کرنے کے بعد یوکرائن کے حوالے کیا جائے گا۔ فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد اسرائیل نے یوکرائن کو غیر فوجی امداد فراہم کی ہے۔
آپ کا تبصرہ