28 جون، 2024، 7:37 AM

ایرانی صدارتی انتخابات، 61 ملین سے زائد ووٹرز، 60 پولنگ اسٹیشنز

ایرانی صدارتی انتخابات، 61 ملین سے زائد ووٹرز، 60 پولنگ اسٹیشنز

ایرانی الیکشن کمشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن صدارتی انتخابات میں 61 ملین سے زائد ووٹرز کے لئے تقریبا 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں جمعہ 28 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ شاہچراغی نے کہا کہ صدارتی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام صوبوں میں ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو صبح 8 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔ انتخابات میں 6 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 321 افراد اپنا حق رائے استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔  ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ووٹ دے سکیں گے۔

شہید سید ابراہیم رئیسی کی فضائی حادثے میں شہادت کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے چھے امیداواروں میں سے قاضی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد میدان میں محمد باقر قالیباف، سعید جلیلی، مسعود پزشکیان اور مصطفی پور رہ گئے ہیں۔

News ID 1925019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha