26 جون، 2024، 5:48 PM

ایران کے صدارتی انتخابات کی جائزہ رپورٹ

ایران کے صدارتی انتخابات کی جائزہ رپورٹ

گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔

الیکشن جیتنے والے امیدوار مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے۔

 آئین کے آرٹیکل 114کے مطابق صدر کا انتخاب ہر چار سال بعد "عوام کے براہ راست ووٹوں" سے ہوتا ہے اور  صدر ملک کا سب سے اعلیٰ انتظامی سربراہ ہوتا ہے۔

آئین کی رو سے وہ امیدوار جو سادہ اکثریت (50%) حاصل کرتا ہے وہ الیکشن جیتنے کا اہل ہے۔ اگر کوئی بھی امیدوار کافی ووٹ حاصل نہیں کرتا ہے، تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان اگلے جمعے کو ایک اور ووٹنگ ہوتی ہے۔

20 مئی کو صدر رئیسی کی شہادت کے بعد ایرانی حکام نے اعلان کیا کہ ووٹنگ 28 جون کو ہوگی اور انتخابی مہم کا عمل 12 جون سے 27 جون تک جاری رہے گا۔

صدارتی امیدواروں کی فہرست میں درج ذیل نام شامل ہیں:

1 - سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی 2 - علی رضا زکانی 3 - سید سعید جلیلی 4 - مصطفی پور محمدی 5 - محمد باقر قالیباف 6 - مسعود پزشکیان

ایرانی صدارتی انتخابات کے بارے میں  چند اہم نکات:

انتخابات کی پولنگ 28 جون 2024 کو جمعے کی صبح 8:00 بجے پورے ملک اور بیرون ملک شروع ہو گی۔

2 - ووٹنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں پر مشتمل ہے، لیکن مدت میں توسیع کرنا وزیر داخلہ کی ذمہ داری ہے۔

3 - بیرون ملک میں قائم 344 پولنگ اسٹیشنوں میں شناخت کی تصدیق پاسپورٹ سے کی جاتی ہے۔

4 – کینیڈا کی حکومت نے انتخابی لائسنس جاری نہیں کیا ہے اور انتخابات وہاں نہیں ہوں گے، لیکن امریکہ میں ہوں گے۔ ووٹر ذاتی طور پر  پولنگ اسٹیشنز میں جا کر اپنے پاسپورٹ کے ساتھ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

5 -  پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

6 – انتخابی مہم 27 جون کو صبح 8:00 بجے ختم ہو جائے گی۔

7 - امیدوار ہر پولنگ اسٹیشن میں ایک نمائندہ رکھ سکتے ہیں جو ووٹوں کی گنتی تک وہاں موجود رہتے ہیں۔

8 - ووٹوں کی گنتی کے عمل کی ویڈیوز بنانا منع ہے۔

 9 - ملک بھر میں 58 ہزار 640  پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں۔

10 - اگر کسی ایک امیدواروں کو بھی پہلے مرحلے میں قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوتی ہے، تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو افراد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

11 – اگر انتخابات دوسرے راؤنڈ میں جاتے ہیں تو پھر وہ 5 جولائی کو ہوں گے۔

12 - جن رائے دہندگان  کی تاریخ پیدائش 29 جون 2005 سے پہلے ہے وہ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

13 – انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے ووٹرز دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

14 - اگر امیدوار دستبردار ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو انہیں الیکش کمیشن کو ذاتی طور پر یا اپنے نمائندوں کے ذریعے تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیے، لیکن قانون میں دستبرداری کے لئے وقت کی حد متعین نہیں گئی ہے۔

News ID 1924988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha