26 جون، 2024، 6:44 PM

فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صیہونی حکام کا عدالتی مواخذہ کیا جائے، حماس

فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صیہونی حکام کا عدالتی مواخذہ کیا جائے، حماس

حماس نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صیہونی حکام کے خلاف مقدمہ چلانے اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں  غاصب صیہونی رجیم کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کا عدالتی ٹرائل چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: اس سال تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر ہم فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ 
غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی کے 40 رہائشیوں سمیت تقریباً 60 فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں اذیتوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

حماس نے کہا: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری اور سنجیدہ اقدام کرے اور تمام بین الاقوامی سیاسی، قانونی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قیدیوں پر جاری تشدد کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ 

حماس کے بیان میں قابض رجیم کے خلاف اقوام متحدہ اور تمام ممالک خاص طور پر انسانی حقوق کے اداروں کو آواز اٹھانے اور قاتل رجیم کے عدالتی مواخذے کے لئے عالمی تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ 

News ID 1924991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha