25 جون، 2024، 9:00 PM

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکی کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ایران ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر منصفانہ ہیں۔ دشمن حملہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم بھی جوابی وار کریں گے۔

ایروانی نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں اصل ہتھیار اقتصادی پابندیاں نہیں بلکہ ارادے اور عزم ہے جس کے بل بوتے پر جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

News ID 1924971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha