23 جون، 2024، 11:15 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، دشمن ایرانی قوم سے امید کی دولت کو چھیننا چاہتے ہیں، قالیباف

ایرانی صدارتی انتخابات، دشمن ایرانی قوم سے امید کی دولت کو چھیننا چاہتے ہیں، قالیباف

صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ مختلف مشکلات کے باوجود ایرانی قوم روشن مستقبل کے بارے میں پرامید ہے، دشمن قوم کو ناامید کرنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں امیدوار انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ چلارہے ہیں۔ ٹی وی اور ریڈیو پر لائیو مباحثوں کے علاوہ عوامی جلسے اور اجتماعات ہورہے ہیں جن میں صدارتی امیدوار اپنا انتخابی منشور پیش کررہے ہیں۔

صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی پابندیوں کی وجہ سے ایران مشکلات کا شکار ہے۔ ملک کے اندر موجود توانائیوں سے اچھی طرح استفادہ نہ کرنے کی وجہ سے سرمایہ ضائع ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے اچھے کردار اور صلاحیت کے حامل شخص کو اقتدار دے کر ملکی مشکلات ختم کرنے کا موقع پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں اپنی خامیوں کو ختم کرتے ہوئے خوبیوں کو مزید نکھارنا ہوگا۔

قالیباف نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو ناامید کرنا چاہتے ہیں۔ غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم نے روشن مستقبل کے حوالے سے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

News ID 1924922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha