23 جون، 2024، 9:36 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، عوامی طاقت کے بل بوتے دنیا میں مقام پیدا کرنے کی ضرورت ہے، قاضی زادہ ہاشمی

ایرانی صدارتی انتخابات، عوامی طاقت کے بل بوتے دنیا میں مقام پیدا کرنے کی ضرورت ہے، قاضی زادہ ہاشمی

صدارتی امیدوار قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ شنگھائی اور برکس جیسی تنظیموں میں شمولیت عالمی سطح پر ایران کی اہمیت بڑھنے کی دلیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں آیت اللہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ 28 جون کو ہونے والے انتخابات میں چھے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدارتی امیدوار عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے ٹی وی اور ریڈیو پر انتخابی مباحثوں میں حصہ لینے کے علاوہ مختلف صوبوں اور شہروں میں انتخابی جلسے اور میٹنگ منعقد کررہے ہیں۔

صدارتی امیدوار سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سطح پر تعلقات قائم کرنا انسان کی فطری ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے خارجہ تعلقات اور پالیسی کو مفید بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں اپنی خودمختاری اور ملکی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات میں افراط اور تفریط کی وجہ سے ہمیشہ ایران کا نقصان ہوا ہے۔ ہمیں معتدل پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ شہید صدر رئیسی نے برکس اور شنگھائی تعاون کونسل جیسے عالمی اداروں میں ایران کو شامل کروایا۔ بہترین خارجہ پالیسی کے ذریعے ملکوں سے تعلقات ایجاد کرتے ہوئے بیرونی پابندیوں کے غیر موثر کردیا۔

News ID 1924921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha