15 جون، 2024، 11:52 AM

جرمنی، صہیونی حکومت کی حمایت پر 2 ہزار طلباء کا وزیرتعلیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ

جرمنی، صہیونی حکومت کی حمایت پر 2 ہزار طلباء کا وزیرتعلیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ

جرمن خاتون وزیرتعلیم کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت کے بعد ملک میں طلباء ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف تاریخی مظالم کی وجہ سے دنیا بھر میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ مختلف ممالک میں صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق مختلف ممالک میں طاقتور صہیونی لابی اسرائیل مخالف مظاہروں کو سرکوب کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم مختلف طبقات سے رکھنے والے صہیونی لابی کے سامنے سینہ سپر ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔

جرمنی میں 2 ہزار سے زائد یونیورسٹی طلباء نے دستخطی مہم جاری کرکے اسرائیل کی حمایت کرنے والی خاتون وزیرتعلیم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون وزیرتعلیم نے طلباء مظاہرین کی حمایت پر یونیورسٹی اساتذہ پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

طلباء دستخطی مہم کے دوران مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونیت کی حامی وزیرتعلیم واسٹارک واٹرینگر وزارت تعلیم کے عہدے کے لئے اہلیت نہیں رکھتی ہیں۔ سیاسی اہداف کے تحت اساتذہ کے بجٹ میں کٹوتی کا اقدام قابل قبول نہیں ہے۔ یہ اقدام آئین سے لاعلمی اور حکومت کو غلط اہداف کے لئے استعمال کرنے کے مترادف ہے۔

News ID 1924698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha