مہر نیوز کے مطابق، قابض اسرائیلی ریزرو فوج کے سابق میجر جنرل یفتاح رونتال نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کی سرحد سے متصل الجلیل علاقے پر کنٹرول کھو چکا ہے جب کہ آبادکاروں نے شمال میں ایک قصبے کو مکمل طور پر خالی کر دیا ہے۔
رون تال نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر ایک سیکورٹی زون قائم کر رکھا ہے جو جنوبی لبنان میں ہونے کی بجائے شمالی اسرائیل(مقبوضہ فلسطین) کے اندر ہے۔ ہم الجلیل کو کھو رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگ واپس نہیں آئیں گے۔
سابق اسرائیلی کمانڈر نے مزید کہا، "میں کل کریات شمونہ میں تھا، یہ شہر اب بھوت بنگلہ بن چکا ہے، آپ وہاں صرف جانور ہی دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی رجیم کی غزہ میں جاری جنگی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے صیہونی ٹھکانوں پر راکٹ حملے کئے جو اب بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔
حزب اللہ نے بدھ کے روز اپنے ایک سینئر کمانڈر سمیع عبداللہ کی شہادت کے بدلے میں صیہونی رجیم پر لگ بھگ 30 ڈرون اور 150 راکٹ فائر کئے۔
حزب اللہ پہلے ہی 2000ء اور 2006ء میں صیہونی رجیم کے خلاف دو جنگیں لڑ چکی ہے۔ لبنانی مزاحمت نے دونوں جنگوں میں غاصب رجیم کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
آپ کا تبصرہ