11 جون، 2024، 4:16 PM

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمان

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمان

عمان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تل ابیب کو اس قرارداد کی تعمیل پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے پر عمل درآمد کے سلسلے میں قطر، مصر اور امریکہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے اور قابض رجیم کو اپنی ذمہ داریاں قبول کرنے پر مجبور کرے۔

واضح رہے کہ پیر کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو 14 مثبت اور ایک منفی (روس) ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

دنیا کے مختلف ممالک نے غزہ جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرار داد پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

News ID 1924602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha