8 جون، 2024، 8:14 PM

روس کا بھارت کو براستہ ایران کوئلہ برآمد کرنے کے منصوبے کا اعلان

روس کا بھارت کو براستہ ایران کوئلہ برآمد کرنے کے منصوبے کا اعلان

روس نے ایران کے ریلوے کے ذریعے ہندوستان کو کوئلہ برآمد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ہفتے کو روس نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کی سائیڈ لائن میں برکس وزرائے ٹرانسپورٹ کے 27 اجلاس کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ ہندوستان کو کوئلہ برآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی شمالی-جنوب کوریڈور کا استعمال کرے گا۔

روس کے صدارتی معاون  لگور لیوٹن نے کہا کہ کوئلے کی پہلی کھیپ ایران کی بندرگاہ بندر عباس کے راستے بھارت بھیجی جائے گی۔

جمعے کے روز برکس کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزیر برائے شہری ترقی مہرداد بازرپاش نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ بین الاقوامی شمالی جنوبی کوریڈور نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے شعبے میں برکس کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ 

اس موقع پر روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اجلاس میں ایران کی نمائندگی کی۔

News ID 1924556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha