مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ منگل کو علی الصبح غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج نے شدید حملہ کیا ہے۔
فلسطین الیوم کے مطابق صہیونی طیاروں نے غزہ میں رہائشی مکانات پر بمباری کی۔ سینکڑوں ٹن بارودی مواد اور میزائل برسائے گئے جس کی وجہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی حملوں میں 43 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
دراین اثناء غرب اردن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز اور فلسطینی جوانوں کے درمیان مختلف شہروں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ طولکرم میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی جوانوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو جوان موقع پر شہید ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ