مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب دنیا، عالم اسلام اور خطے کے ممالک سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراقی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے : ہم غزہ میں اجتماعی نسل کشی کو روکنے کے لیے عرب، مسلمان اور علاقائی ممالک سے ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جس کا مقصد بین الاقوامی قوانین سے بے توجہی اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
عراقی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا: اس اقدام کا مقصد خطے کو کشیدگی کے بھنور سے نکال کر امن و آشتی کے ساحل سے ہمکنار کرنا بھی ہے۔
عراقی حکومت کے بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے: ہم بعض ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو سراہتے ہیں۔ یہ اقدام ان بین الاقوامی طاقتوں کے جواب میں کیا گیا ہے جنہوں نے نہ صرف صیہونی دشمن کے حملوں کی حمایت کی یا ان کے خلاف خاموشی اختیار کی بلکہ غاصب رجیم کے جنگی جرائم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش بھی کی۔
آپ کا تبصرہ