مہر نیوز کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ہفتے کو ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایرانی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس قسم کی مشکلات پر قابو پالے گا کیونکہ اس کے پاس اہل رہنماؤں اور ایک انقلابی نقطہ نظر رکھنے والی قوم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید امیر عبداللہیان ہمیشہ ایرانی قوم کے مفادات کے دفاع اور مزاحمتی تحریک کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہوتے تھے۔
زیاد نخالہ نے محمد مخبر کو ایک طاقتور شخصیت قرار دیا جو موجودہ حساس حالات میں شہید رئیسی کی کمی کو پورا کر سکتی ہے۔
ایران کے قائم مقام صدر نے تعزیت کے اظہار پر زیاد النخالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت مرحوم صدر کی اہم ترجیح تھی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی حکومت میں تحریک مزاحمت بالخصوص فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
محمد مخبر نے مزاحمت کی حکمت عملی کو صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق، مزاحمتی تحریک کے نتائج میں سے ایک ہے جس نے برطانیہ اور صیہونی رجیم کے تسلط کو توڑ ڈالا۔
آپ کا تبصرہ