25 مئی، 2024، 8:59 PM

کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ کی ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر آمد، شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا

کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ کی ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر آمد، شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا

کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ نے آج ہوانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر شہید صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیوبا کے صدر میگول ڈیاز کینل اور کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے اس ملک کے دارالحکومت ہوانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر ایرانی صدر اور ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کیوبا کے صدر نے کہا: کیوبا کی حکمران جماعت، حکومت اور عوام ایک عظیم دوست اور سیاست دان کے کھو جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں کیوبا کے وزیر خارجہ "برونو روڈریگز" نے بھی کہا: "ہم آج یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کاما ہوانا کی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لئے آئے ہیں۔"

News ID 1924312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha