22 مئی، 2024، 10:33 PM

مشہد میں صدر کی آخری رسومات کی کوریج کے لئے 65 غیر ملکی میڈیا نمائندے موجود ہیں

مشہد میں صدر کی آخری رسومات کی کوریج کے لئے 65 غیر ملکی میڈیا نمائندے موجود ہیں

مشہد کے ڈائریکٹر جنرل برائے فرہنگ و ارشاد نے کہا کہ 65 غیر ملکی میڈیا ہاوسز کے 120 نمائندے مشہد میں شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی آخری رسومات کی کوریج کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محمد حسین زادہ نے کہا کہ مشہد میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی الوداعی رسومات کی کوریج کے لئے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے موجود ہیں۔

خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ اس وقت تک 65 غیر ملکی میڈیا کے 120 سے زیادہ نمائندوں نے الوداعی رسومات کی کوریج کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے اور اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مختلف قومی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی خادم امام رضا (ع) شہید صدر کی نماز جنازہ میں ہم وطنوں کی شاندار شرکت کی کوریج کے لئے موجود ہوں گے۔

News ID 1924199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha