16 مئی، 2024، 2:31 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور جاسوسی مرکز پر نئے حملے، ذرائع

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور جاسوسی مرکز پر نئے حملے، ذرائع

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور جاسوسی مراکز کو نئے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور جاسوسی مراکز پر نئے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق: غزہ کی پٹی میں مزاحمت جاری رکھنے والی ثابت فلسطینی قوم کی حمایت اور گذشتہ شب بیکا کے علاقے پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں اسلامی مزاحمتی فورسز نے ساٹھ سے زائد کاتیوشا میزائلوں سے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے آج کی دوسری جوابی کارروائیوں میں  "جل العالم" اور "عداثر" کے صہیونی ٹھکانوں خاص طور پر "رامیہ" کے جاسوسی مرکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد صیہونی بستیوں میں جنگی سائرن بجنے لگے۔

دوسری طرف صیہونی خبررساں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی بستیوں کی جانب 120 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

ان ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں کی سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں، تاہم قابض صیہونی فوج حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

News ID 1923980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha