23 اپریل، 2025، 8:09 AM

فلسطینی مقاومت کا مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ

فلسطینی مقاومت کا مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ

فلسطینی مقاومتی گروہوں نے غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومت کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اگرچہ اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، تاہم فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صہیونی دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔

صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ سے داغے گئے میزائلوں کے باعث صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، خاص طور پر سدیروت اور ایفیم کے علاقوں میں شدید ہلچل مچ گئی۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق متعدد میزائل ان علاقوں کی جانب فائر کیے گئے جس کے بعد لوگ پناہ گاہوں کی طرف دوڑنے لگے۔

تاحال صہیونی فوج نے اس حملے کے جواب یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

News ID 1932100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha