14 مئی، 2024، 11:59 PM

آپریشن وعدہ صادق میں 12 ممالک اسرائیل کی مدد کو آئے، لیکن ناکام رہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

آپریشن وعدہ صادق میں 12 ممالک اسرائیل کی مدد کو آئے، لیکن ناکام رہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق کے بعد امریکیوں نے اعتراف کہ 12 ممالک نے اسرائیل کے فضائی دفاع میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک بہت ہی پیچیدہ اور مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم تمام میدانوں میں دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے فاتح اور سرخرو رہا ہے۔ یہ خداوند متعال کا فیصلہ اور قرآن کا وعدہ ہے کہ راہ خدا میں مقاومت اور استقامت دکھانے والوں کو فتح و کامرانی نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بڑی رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے اور رہبر معظم انقلاب کے بقول انقلاب کا پہلا قدم ٹھوس بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے، اور انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں ہم ملک کو تمام میدانوں میں ترقی کی بلندیوں پر دیکھیں گے۔ 

جنرل رمضان شریف نے حالیہ واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ دشمن کی دھمکیوں اور خطرات کو سنہری مواقع میں تبدیل کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ اور آج صیہونی رجیم کی صورت حال بتا رہی ہے کہ اسلامی انقلاب نے مزاحمت کو صحیح راستے پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی رجیم  پچھلے 75 سالوں سے فلسطینی عوام اور ملت اسلامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر جرائم کی مرتکب ہوچکی ہے۔ غاصب صیہونیوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ جو وحشیانہ سلوک کیا ہے اسے عالم اسلام کبھی نہیں فراموش نہیں کر سکتا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری صلاحیت اور ڈیٹرنس پاور میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی ہلکی سی جھلک آپریشن وعدہ صادق میں دکھائی گئی کہ امریکیوں کے بقول ایران کے حملے کو روکنے کے لئے 12 ممالک نے اسرائیل کو فضائی مدد فراہم کی لیکن وہ پھر بھی ناکام رہے۔

جنرل رمضان شریف نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد آپریشن وعدہ صادق نے صیہونی رجیم کو انٹیلی جنس ناکامی اور فضائی شکست سے دوچار کیا۔
آج خطے میں جاری ارادوں کی جنگ میں مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کو غلبہ حاصل ہے جب کہ صیہونی رجیم کا جنگی مورال مسلسل گر رہا ہے اور وہ ایک چھوٹی سی مزاحمتی قوت کے ہاتھوں رسوا ہوئی ہے۔

News ID 1923953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha