مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی توانائی ایجنسی کے حکام مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے جس میں ایران اور عالمی ادارے کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ایجنسی کے سربراہ کے دورہ تہران کے دوران اس حوالے سے ابتدائی مسودہ تیار کیا جاچکا ہے۔
رفائل گروسی کے کے دوران ایران اور عالمی ایجنسی نے اتفاق کیا تھا کہ دونوں کے درمیان مارچ 2023 میں ہونے والے معاہدے کو باہمی تعاون کی بنیاد قرار دیا جائے گا۔
فریقین ابتدائی مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جون کے اوائل میں ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں گروسی رپورٹ پیش کرسکیں۔
مسودے کے مطابق ایران اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ دونوں کے درمیان تعاون کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی ادارے کے اعلی حکام ایران کا دورہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ