مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا، اس اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کےلئے کہا جائے گا۔واضح رہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ