4 مئی، 2024، 8:09 PM

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گمیبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے گیمبیا کے دارالحکومت میں او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات اور بات چیت کی۔

 امیر عبداللہیان نے اس سے قبل اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کی صبح گیمبیا کے دارالحکومت بنجول پہنچے۔

امیر عبد اللہیان او آئی سی کے اجلاس میں عالم اسلام اور علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کے حوالے سے ایران کے موقف کی وضاحت کریں گے اور وہ اس سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اسلامی ممالک کے حکام سے ملاقاتیں بھی کرنے والے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والی او آئی سی سربراہی کانفرنس کا بنیادی عنوان "پائیدار ترقی کے لئے ڈائیلاگ کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کا فروغ" ہے۔ جس میں مسلم دنیا کے مختلف مسائل اور چیلنجز بالخصوص مسئلہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کانفرانس میں تین اہم مسودے پہلے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس اور اس کے بعد سربراہی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے جن میں فلسطین سے متعلق قرارداد، بنجول کمیونیک اور سربراہی اجلاس کی حتمی دستاویز کا مسودہ شامل ہے۔

News ID 1923751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha