3 مئی، 2024، 2:41 PM

بہترین ایشیائی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، 75 ایرانی یونیورسٹیاں شامل

بہترین ایشیائی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، 75 ایرانی یونیورسٹیاں شامل

ٹائمز کی جانب سے جاری 700 ایشیائی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 75 ایرانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹائمز کی جانب سے ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ 2024 کی فہرست میں 700 بہترین یونیورسٹیوں کو درجہ بندی کیا گیا ہے۔

ٹائمز کی جانب سے 2013 کے بعد عالمی سطح پر یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی جارہی ہے جو دنیا کی معتبر ترین درجہ بندی شمار کی جاتی ہے۔

ٹائمز کی درجہ بندی میں یونیورسٹیوں کے نظام تعلیم، تحقیق اور وژن سمیت 18 مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

2024 میں جاری ہونے والی درجہ بندی میں ایران کی 4 یونیورسٹیاں ابتدائی 100 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق شریف انڈسٹریل یونیورسٹی 56 ویں، امیر کبیر انڈسٹریل یونیورسٹی 68ویں، ایران علم و صنعت یونیورسٹی 79ویں اور تہران یونیورسٹی 100 ویں نمبر پر ہیں۔

2019 کے بعد سے ٹائمز کی درجہ بندی میں ایرانی یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2019 میں 29، 2020 میں 40، 2021 میں 47، 2022 میں 62، 2023 67 اور 2024 75 ایرانی یونیورسٹیوں کو درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹائمز کی درجہ بندی میں حسب سابق شیہنوا یونیورسٹی پہلے اور بیجنگ یونیورسٹی دوسرے نمبر ہے۔ دونوں یونیورسٹیاں گذشتہ پانچ سالوں سے مسلسل ابتدائی دونوں پوزیشنز پر قابض ہیں۔

2024 کی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی دس پوزیشنز پر 5 چینی یونیورسٹیوں کا قبضہ ہے جبکہ ہانگ کانگ اور سنگارپور کی دو دو یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہے۔ چین کی مجموعی طور پر 33 یونیورسٹیاں ابتدائی 100 نمبروں پر قابض ہیں۔ چین کے بعد جنوبی کوریا دوسرے نمبر ہے جس کی 16 یونیورسٹیاں ابتدائی 100 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

گذشتہ سال سے اب تک اس فہرست میں 98 یونیورسٹیوں کا اضافہ ہوا ہے جس میں ایران، پاکستان، ترکی اور بھارت کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

News ID 1923725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Manzar Abbas Khan PK 05:49 - 2024/05/04
      0 0
      M Phil physics
    • Manzar Abbas Khan PK 05:49 - 2024/05/04
      0 0
      M Phil physics