1 مئی، 2024، 5:23 PM

عالمی ادارہ صحت کا رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے سے خبردار

عالمی ادارہ صحت کا رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے سے خبردار

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی حکومت سے رفح پر حملے سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا ممکنہ حملہ اس شہر میں ایک انسانی تباہی اور المیے کا باعث بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع پناہ گزین شہر رفح پر اسرائیل کا ہمہ گیر حملہ ایک انسانی تباہی اور المیے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں فریقین سے جنگ بندی اور دیرپا امن کے حصول کی کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا کہ وہ رفح پر حملہ کرنے سے باز رہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت رفح شہر میں حماس کا فوجی مرکز ہونے کا دعوی کرتے ہوئے تمام تر بین الاقوامی انتباہات کے باوجود اس شہر پر حملہ کرنے پر مصر ہے۔
جب کہ وہاں تقریباً 14 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد اور پناہ گزین رہتے ہیں۔ 

News ID 1923689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha