19 اپریل، 2024، 6:24 PM

فلسطین کے خلاف امریکی ویٹو اس ملک کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، شام کی وزارت خارجہ

فلسطین کے خلاف امریکی ویٹو اس ملک کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، شام کی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے خلاف سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف امریکی ویٹو اس ملک کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اور امریکہ کا ویٹو صرف خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے گا۔

اس سے قبل حماس نے بھی سلامتی کونسل کے 12 رکن ممالک کے اتفاق  کے باوجود اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف امریکہ کی جانب سے ویٹو کے استعمال کی شدید مذمت کی تھی۔

حماس کے ایک بیان میں کہا گیا: امریکہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی ارادے کے خلاف اپنی چودھراہٹ کے بل بوتے پر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے جائز مطالبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

یاد رہے کہ آج صبح سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے سے متعلق ووٹنگ اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

ادھر الجزیرہ نیوز چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔

News ID 1923426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha