14 اپریل، 2024، 3:07 PM

ایران کا دفاعی آپریشن جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا دفاعی آپریشن جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اس وقت دفاعی آپریشن جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ جائز دفاع کے حق کا استعمال ایران کے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے  ذمہ دارانہ انداز کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاعی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرے گا۔

News ID 1923319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha