مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کے الشاطی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بچے سمیت خاندان کے چھے افراد شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فضائی طیاروں نے الشاطی کیمپ کے اطراف میں حملہ کرکے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں حماس کےسیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے پوتیاں شامل ہیں۔
شہید ہونے والوں کے نام درج ذیل ہیں:
شہید حازم اسماعیل اور ان کی بیٹی آمال
شہید امیر اسماعیل ہنیہ ، ان کے بیٹے خالد اور بیٹی رزان
شہید محمد اسماعیل ہنیہ
آپ کا تبصرہ