مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے غزہ میں ہونے والے جرائم کے خلاف یورپ کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کی۔
مانو پینیڈا نے کہا: غزہ اس وقت دنیا میں بچوں کی سب سے زیادہ کی ہلاکتوں کا مرکز بن چکا ہے اور یورپ کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے پاس اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا طریقہ کار تو موجود ہے لیکن وہ ایسا کرنے کے سیاسی عزم سے محروم ہے۔
انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ مانو پینیڈا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: اسرائیلی کمانڈروں اور اس کی فوج نے تشدد کو جائز قرار دینے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مسلمہ اصولوں کو مسخ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹر نے مزید کہا: یورپ کو چاہئے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنے کی پابندی پر مجبور کرے۔
آپ کا تبصرہ