مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایشیا کے اکثر ممالک میں آج بدھ کے روز عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ایران اور پاکستان میں منگل کو 29 واں روزہ تھا۔ دونوں ملکوں میں کئی مقامات پر شوال المکرم کا چاند نظر آیا اسی لئے آج بدھ کے دن یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔
مشرق وسطی کے بعض ممالک میں پیر کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے منگل کے بجائے بدھ کو عید ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں پیر کو چاند نظر نہیں آیا اسی لئے منگل کو رمضان المبارک کا تیسواں روزہ تھا اور آج بدھ کو یکم شوال اور عید الفطر ہے۔
قطر، عرب امارات، فلسطین، لبنان اور یمن میں بدھ کے روز عیدالفطر ہوگی۔
مصر، عراق اور ترکی سے بھی موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز عید الفطر ہوگی۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں منگل کے روز چاند نظر نہیں آیا لہذا بدھ کو تیسواں اور آخری روزہ ہوگا۔
ان دونوں ممالک میں رہنے والے مسلمان جمعرات کو عیدالفطر منائیں گے۔
آسٹریلیا میں رہنے والے مسلمان بھی بدھ کے دن عیدالفطر منائیں گے۔
آپ کا تبصرہ