9 اپریل، 2024، 3:39 PM

غزہ میں نسل کشی مغربی تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے، ایرانی وزیر داخلہ

غزہ میں نسل کشی مغربی تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے، ایرانی وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ مغرب اپنی پوری طاقت سے صیہونی رجیم کی حمایت کر رہا ہے اور اس قسم کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم مغربی تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لیے بعض ممالک کی مسلسل حمایت حیران کن ہے، انہوں نے مغرب والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس سفاک طرز عمل کو بدلیں اور اسرائیلی جرائم کے خلاف ردعمل کا اظہار کریں۔

وحیدی نے فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، خاص طور پر الشفاء ہسپتال پر حالیہ حملہ صیہونی حکومت کی شدید بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف غزہ کے عوام کی مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینیوں نے اپنی استقامت سے مغربی تہذیب کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا۔

یاد رہے کہ جب حماس نے سات اکتوبر کو فلسطینی عوام کے خلاف شدید مظالم کے جواب میں قابض رجیم کے خلاف ایک بے مثال کارروائی کی جس پر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد وحشیانہ جنگ شروع کی۔

اسرائیل نے نہایت بربریت کا ثبوت دیتے ہوئے غزہ کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں رہنے والے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند تک کر دیا ہے۔

News ID 1923205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha