7 اپریل، 2024، 5:24 PM

اسرائیل کا کوئی بھی سفارتخانہ اب محفوظ نہیں رہا، مشیر رہبر معظم انقلاب

اسرائیل کا کوئی بھی سفارتخانہ اب محفوظ نہیں رہا، مشیر رہبر معظم انقلاب

شہدائے دمشق کی یاد میں منعقدہ تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ صیہونی دہشت گرد حکومت کا کوئی بھی سفارت خانہ اب محفوظ نہیں اور مزاحمتی محاذ کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل یحیی رحیم صفوی نے تقریب سے خطاب میں شہداء کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جنرل زاہدی کے ساتھ کئی جگہوں پر کام کیا ہے وہ اپنے خیالات، سوچ، اخلاق، رویے اور کارکردگی میں وہ ایک منفرد اور مطلوب انسان تھے۔ 

انہوں نے شہید زاہدی کی دیگر خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک عابد شخص تھے اور ان کے اخلاق بسیجیوں اور عام لوگوں کے ساتھ اچھے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ایشیائی خطے یا بین الاقوامی صورتحال اور عالم اسلام میں جو واقعات اس وقت اور مستقبل میں رونما ہوں گے وہ سیاست، ثقافت، معیشت اور سلامتی کے لحاظ سے گزشتہ 4 دہائیوں سے مختلف ہیں۔

جنرل صفوی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ 6 مہینوں میں ہر قسم کے جنگی جرائم، نسل کشی اور عصمت دری کا ارتکاب کیا ہے جو اس حکومت کی 75 سالہ تاریخ کا خلاصہ ہے۔

میجر جنرل رحیم صفوی نے مزید کہا کہ بلاشبہ وہ تمام جرائم جو اس وقت مقبوضہ فلسطین میں ہو رہے ہیں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حمایت اور خطے کے بعض عرب اور غیر عرب ممالک کی غدارانہ خاموشی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ صیہونی دہشت گرد حکومت کا کوئی بھی سفارت خانہ اب محفوظ نہیں اور مزاحمتی محاذ کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

News ID 1923169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید قیصر گیلانی IR 23:29 - 2024/04/08
      0 0
      Long live Islamic Republic of Iran
    • تنویر احمد IR 23:30 - 2024/04/08
      0 0
      ان شاء اللہ اللہ کریم ہمت دے