4 اپریل، 2024، 12:30 PM

اسرائیل، انشورنس کمپنی پر سائبر حملہ، لاکھوں صہیونیوں کا ڈیٹا چوری

اسرائیل، انشورنس کمپنی پر سائبر حملہ، لاکھوں صہیونیوں کا ڈیٹا چوری

صہیونی قومی انشورنس کمپنی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے بعد لاکھوں بیمہ کنندگان کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ادارہ برائے بیمہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد ادارے کی ویب سائٹ معطل ہوگئی ہے۔

عراقی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سائبر گروہ "چنگال شاہین" یعنی عقاب کے پنجے نے صہیونی ادارہ برائے بیمہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا جس کے بعد ادارے کی ویب سائٹ کچھ مدت کے لئے معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کی وجہ سے لاکھوں بیمہ کنندگان کی معلومات دسترس سے باہر ہوگئیں جس میں ذاتی ڈیٹا، بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور رہائشی ایڈریس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اطلاعات اس وقت عراقی سائبر گروہ کے ہاتھ میں ہیں۔

یادر ہے کہ قومی انشورنس کمپنی مقبوضہ علاقوں کے عوام کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کا پابند ہے۔ صہیونی سیکورٹی اداروں نے سائبر حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

News ID 1923067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha