1 اپریل، 2024، 6:20 PM

غزہ میں قابض رجیم کے متعدد فوجی ہلاک، عسکری ذرائع کی تصدیق

غزہ میں قابض رجیم کے متعدد فوجی ہلاک، عسکری ذرائع کی تصدیق

قابض صہیونی فوج نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں مزید 10 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تاہم صیہونی فوج کے ریڈیو نے حسب سابق ہلاک شدگان کی تعداد کو کم ظاہر کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ غزہ کے شفا اسپتال کے ارد گرد جھڑپوں میں دو فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6800 سے زائد فوجی افسران اور سپاہی زخمی ہو چکے ہیں جب کہ حکومت کے سرکاری اعتراف کے مطابق صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 600 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد اس رجیم کے جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے لیکن سخت سینسرشپ اور بلیک اوٹ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو رہی۔

News ID 1923005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha