31 مارچ، 2024، 3:14 PM

یوم جمہوری اسلامی ایرانی تاریخ کا نطقہ عروج ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

یوم جمہوری اسلامی ایرانی تاریخ کا نطقہ عروج ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے یوم جمہوری اسلامی کے موقع پر کہا ہے کہ بارہ فروردین کو ایران کی تاریخ کا روشن باب رقم ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے یوم جمہوری اسلامی کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ نیا سال ایرانی قوم کے لئے بابرکت اور کامیابیوں سے بھرپور سال ثابت ہوگا جس میں رہبر معظم کے سال کے نعرے کی تحت ملکی کو اقتصادی ترقی پر ڈال کر دشمن کو مزید مایوس کردیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران نے اس موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بارہ فروردین کو ایران کا یوم جمہوری اسلامی ہے ۔ انقلاب اسلامی کے فورا بعد عوام نے 98 فیصد سے زیادہ ووٹ دے کر ملک کو جمہوریت اور اسلامی اصولوں کے تحت چلانے کا فیصلہ سنادیا جس کے بعد ملک میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عوامی حکومت قائم ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا مقدس نظام حق طلبی اور انسانیت کے لئے عدالت خواہی پر مبنی ہے جس نے اپنی تشکیل کے ابتدائی دن سے عالمی استکبار کے خلاف مقاومت کو شیوہ بنایا ہے۔ اس موقف کی وجہ سے ایران کو انقلاب اسلامی کے اوائل سے ہی پابندیوں، کثیرالجہتی جنگ، اندرونی شورش وفسادات کا سامنا کرناپڑا۔ ایرانی عوام نے اللہ کے فضل سے ان تمام مواقع پر انتہائی شعور اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم نے رواں سال کو عوامی شرکت کے ساتھ اقتصادی ترقی کا نام دے عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی طرف قدم اٹھانے کا ملکی سطح پر عزم ظاہر کیا ہے۔ حکومت اور عوام کی جانب سے ذمہ دارانہ اقدامات کرکے رواں سال کے نعرے کے تحت ملکی معیشت کو مزید ترقی دے سکتے ہیں۔

News ID 1922968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha