22 مارچ، 2024، 8:39 PM

غزہ جنگ: اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیمیں بھی مالی بحران کا شکار

غزہ جنگ: اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیمیں بھی مالی بحران کا شکار

عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کی غیر سرکاری تنظیموں پر غزہ جنگ کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عبرانی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ نے صیہونی حکومت کی 83 فیصد غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق 35 فیصد غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں نے جنگ کے دوران متعلقہ حکام سے مدد کی درخواست کی اور اس کی بنیادی وجہ حکومت کے ساتھ سابقہ ​​معاہدوں اور تعلقات میں لچک کا فقدان ہے، جس سے اداروں کی سرگرمیوں اور دستیاب وسائل کے درمیان غیر معمولی تناسب وجود میں آیا ہے جو مالی بحران کا باعث بنتا جا رہا

مذکورہ این جی اوز کے لئے وسائل کی کمی ایک بنیادی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ 21% غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں نے غزہ جنگ کے دوران سرکاری فنڈز میں شدید کمی کے باعث مالی بحران کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
 

News Code 1922764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha