1 مارچ، 2024، 2:17 PM

ایران میں عام انتخابات، اب تک کسی شکایت کے بغیر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ترجمان نگران کونسل

ایران میں عام انتخابات، اب تک کسی شکایت کے بغیر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ترجمان نگران کونسل

نگران کونسل نے الیکشن میں ووٹنگ کے عمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جگہ شکایت ہوتو ثبوت کے ساتھ رپورٹ درج کرسکتے ہیں۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل اور مشکلات کے جاری ہے۔ 

نگران کونسل کے ترجمان طحان نظیف نے الیکشن کمیشن کادورہ کیا اور کہا کہ آج صبح مقررہ وقت پر ملک بھر پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے قبل از وقت پوری تیاری کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی بعض اسٹیشنز سے فنی نقائص کی شکایات موصول ہوئیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت اقدامات کرکے نقائص کو دور کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک کسی کی جانب سے پولنگ میں خلاف ورزی کی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ اگر بے ضابطگی یا  دھاندلی کی شکایت ہو تو کونسل اور متعلقہ اداروں تک ثبوت کے ساتھ شکایت پہنچاسکتے ہیں۔ نگران کونسل اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فوری طور پر شکایات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

News ID 1922304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha