1 مارچ، 2024، 5:06 PM

ووٹنگ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے گارڈین کونسل کے ترجمان کی پریس بریفنگ

ووٹنگ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے گارڈین کونسل کے ترجمان کی پریس بریفنگ

گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا: انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے عوام کو "پبلک مانیٹرنگ سسٹم" کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے 230,000 مبصرین کے علاوہ ہم نے شہریوں سے یہ کہا ہے کہ وہ اس سسٹم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، گارڈین کونسل کے ترجمان ہادی طحان نظیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں ٹرن آؤٹ اچھا رہا اور پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی بھرپور موجودگی دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انتظامی اور نگران اداروں یعنی وزارت داخلہ اور گارڈین کونسل کے بھرپور تعاون سے ووٹنگ بروقت شروع ہوئی تاہم جزوی تاخیر کے کچھ معمولی واقعات بھی رپورٹ ہوئے جو بروقت حل کئے گئے اور اس وقت ووٹنگ کا عمل نہایت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا: انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے عوام کو "پبلک مانیٹرنگ سسٹم" کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے 230,000 مبصرین کے علاوہ ہم نے شہریوں سے یہ کہا ہے کہ وہ اس سسٹم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں اور ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں اور الیکشن مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹر میں ہمارے ساتھیوں کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

انہوں نے ووٹنگ کے اوقات میں توسیع کے عمل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات سے متعلق قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق ووٹنگ کا وقت 10 گھنٹے ہے، یعنی 8:00 سے 6:00 بجے تک ہے اور وزارت داخلہ پہلے 3 گھنٹے اپنی صوابدید سے بڑھا سکتی ہے تاہم اس کے بعد کی توسیع کے لئے اسے گارڈین کونسل کے ساتھ  مشاورت کرنی ہوگی۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ باقی ماندہ اوقات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کریں اور ازدحام سے بچنے کے لیے ووٹنگ کو آخری گھنٹوں تک ملتوی نہ کریں۔

News ID 1922313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha