مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے شام میں امریکی فوج کی دوغلی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مشرقی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف شامی فوجیوں کو امریکی حملوں کا سامنا ہے۔ امریکی فضائیہ داعش کی حفاظت کی خاطر شام میں فضائی حملے کررہی ہے جس سے شامی فوجی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو گذشتہ کئی مہینوں کے دوران متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ یہ دونوں اڈے شام میں اقوام متحدہ کی امدادی کاروائیوں کے بڑے مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔
روسی نمائندے نے شامی حدود کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی آزاد ملک کی فضائی حدود کو پامال کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
آپ کا تبصرہ