4 نومبر، 2012، 3:28 PM

اقوام متحدہ

شام میں 95 فیصدمسلح دہشت گردغیرشامی/خونریزي کےذمہ دارسعودی،ترکی و قطر

شام میں 95 فیصدمسلح دہشت گردغیرشامی/خونریزي کےذمہ دارسعودی،ترکی و قطر

مہر نیوز/ 4 نومبر/ 2012ء: اقوام متحدہ کے مشرق وسطی میں سفیر اورانسانی حقوق کمیشن کے نمائندے ھیثم ابو سعید نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری خونریزی اور دہشت گردی کی ذمہ داری سعودی عرب۔ ترکی اور قطر پر عائد ہوتی ہے اور شام میں 95 فیصد دہشت گرد غیر شامی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب، قطر، افغانستان، ترکی ، لیبیا اور مصر سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطی میں انسانی حقوق کے نمائندے ھیثم ابو سعید نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری خونریزی اور دہشت گردی کی ذمہ داری سعودی عرب۔ ترکی اور قطر پر عائد ہوتی ہے اور شام میں 95 فیصد دہشت گرد غیر شامی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب، قطر، افغانستان، ترکی ، لیبیا اور مصر سے ہے۔

ابو سعید نے شامی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کی ترکی، سعودی عرب اور قطر حمایت کررہے ہیں اور مذکورہ ممالک شام میں جاری خونریزی کے ذمہ دار ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی آشکارا شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں ہے وہ دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار اور تنخواہ بھی فراہم کررہے ہیں۔

مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے سفیر اور انسانی حقوق کے نمائندے نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب ، قطر اور ترکی سے دہشت گردوں کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ کریں اور ہم سعودی عرب، قطر اور ترکی کو شام میں خونریزی کا اصلی ذمہ دار قراردیتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ شام میں 95 فیصد دہشت گرد غیر شامی ہیں جنھیں مذکورہ ممالک تربیت دے کر شام میں بھیج رہے ہیں۔

ابو سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ کو شام میں مسلح افراد کو ہتھیار فراہم کرنے پر سخت تشویش ہے اور دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی بند ہونی چاہیے۔

News ID 1735614

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha