25 فروری، 2024، 3:18 PM

بائیڈن اور ٹرمپ امریکی تاریخ کے ناپسندیدہ ترین صدور میں سے ہیں، ریپبلکن امیدوار

بائیڈن اور ٹرمپ امریکی تاریخ کے ناپسندیدہ ترین صدور میں سے ہیں، ریپبلکن امیدوار

امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی کا خیال ہے کہ اس سال کے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے عوام نئے آپشنز کی تلاش میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فاکس نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار نکی ہیلی" نے امریکہ کے موجودہ اور سابق صدور "جو بائیڈن" اور "ڈونلڈ ٹرمپ" کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اور ٹرمپ امریکی تاریخ کے غیر پسندیدہ ترین صدور میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن اور ٹرمپ ملک چلانے کے لیے بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اور لوگ اس سال کے انتخابات میں ایک نئے آپشن کی تلاش میں ہیں۔

اے بی سی نیوز چینل اور Ipsos پولنگ انسٹی ٹیوٹ کے ایک نئے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ 86 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے بہت بوڑھے ہیں۔

ادھر رشیا ٹوڈے کے مطابق 81 سالہ بائیڈن امریکی انتخابات میں اب تک کے امیدوار رہنے والے معمر ترین صدر ہیں جب کہ 2024 کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سابق صدر اور ان کے ممکنہ حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 77 برس ہے۔

اس سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 59% کا یہ بھی ماننا ہے کہ بائیڈن کے علاوہ ٹرمپ بھی اس ملک میں صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے بہت بوڑھے ہیں۔

News ID 1922161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha