مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے 140 روز سے جاری قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی اور سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لئے کوئی موئثر اور سنجیدہ اقدام نہ کرنے پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا غزہ میں 140 دنوں سے جاری اسرائیل کے جرائم کا مشاہدہ کر رہی ہے جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری جنگ بندی کا مطالبہ تک نہیں کرتی۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ مغربی طاقتوں اور سلامتی کونسل نے اسرائیل کی بربریت کو روکنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔
واضح رہے کہ ترکی کا پارلیمانی وفد فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے قانونی نتائج کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اجلاسوں میں اپنے ملک کی شرکت کے بارے میں پیروی کرنے کے لیے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ترکی 26 فروری کو غزہ اور فلسطینی علاقوں میں ہونے والی صورت حال کے حوالے سے وزارت خارجہ کی درخواست کے ذریعے ان اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔
آپ کا تبصرہ