19 فروری، 2024، 10:53 AM

سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے میں دو جہاز شامل ہوگئے

سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے میں دو جہاز شامل ہوگئے

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے بیڑے میں دو جنگی کشتیاں شامل ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری بیڑے میں دو جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس جنگی کشتیاں شامل ہوگئی ہیں۔

پیر کی صبح ہونے والی تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے شرکت کی اور رسمی طور پر جنگی کشتیوں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

نئی کشتیاں شہید صیاد شیرازی اور شہید حسن باقری سے منسوب کی گئی ہیں۔

یہ جہاز سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے کا حصہ بن گیا ہے جس کو ایرانی ماہرین نے ملکی سطح پر بنایا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کی وجہ سے ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔

یہ جہاز غیر فولادی اجزاء سے مرکب ہے جس سے 700 کلومیٹر رینج تک مارکرنے والے صیاد اور نواب کروزمیزائلوں کو عمودی شکل میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازین دونوں جہازیں تین ہلکے میزائل لانچر اور ایک مسلح جنگی ہیلی کاپٹر لے جاسکتے ہیں اور دشمن کے میزائلوں کو ناکارہ بنانے کے لیے ڈیکو راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جہازوں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور مختلف حالات میں رفتار میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ جہاز کا وزن 60 ٹن، لمبائی67 میٹر اور چوڑائی20 میٹر ہے جس میں 4 موٹر ہیں۔

News ID 1922003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha