19 فروری، 2024، 9:09 AM

ایرانی فلیٹ 86 نے سمندروں میں امریکی برتری کو خطرے میں ڈال دیا، نائب چیف آف سٹاف

ایرانی فلیٹ 86 نے سمندروں میں امریکی برتری کو خطرے میں ڈال دیا، نائب چیف آف سٹاف

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی فلیٹ 86 نے سمندروں میں امریکی برتری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ فلیٹ 86 نے جو کامیابی حاصل کی اس کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے لہذا خصوصی تقریبات میں اس کامیابی کا بار بار تذکرہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں نے ہمیشہ خشکی کے بعد سمندروں کا رخ کیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے سمندروں میں برتری حاصل کرنے کے لئے دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی۔ امریکی پالیسی اپنی سمندری حدود کی حفاظت اور دوسروں کی خودمختاری کو پامال کرنا ہے جو آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ نے اوقیانوس پار کرکے امریکی برتری کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ثابت کردیا ہے ایران بھی اوقیانوس تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سمندری حدود کے لحاظ سے بے نیاز ہے اگرہمارے پاس چاروں طرف خشکی ہوتی تو آج ترقی کے محدود وسائل ہوتے۔ دنیا میں 9 حساس بحری گزرگاہیں موجود ہیں جن میں سے تین اہم گزرگاہیں ہمارے خطے میں ہیں جہاں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔

News ID 1921994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha