16 فروری، 2024، 1:46 PM

وینزویلا کا اقوام متحدہ کے کارکنوں کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

وینزویلا کا اقوام متحدہ کے کارکنوں کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

وینزویلا نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار جانبدارانہ ہے اور دائیں بازو کے شدت پسندوں اور کودیتا کرنے والوں کی حمایت میں ملوث ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراکس میں اقوام متحدہ کا دفتر بند کردیا گیا ہے اور اہلکاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے وینزویلا کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا نے امریکہ کی جانب سے کراکس میں کودیتا اور فوجی بغاوت میں واشنگٹن ملوث ہےلیکن امریکی سازش ناکام ہوگئی۔

وینزویلا کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہم دشمن کی سازشوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے اور وینزویلا میں امریکی سازشیں ناکام ہوں گی۔

News ID 1921932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha