9 فروری، 2024، 8:57 PM

دمشق، شامی فوج نے دشمن کے دو حملہ آور ڈرون طیارے مار گرائے، شامی ذرائع

دمشق، شامی فوج نے دشمن کے دو حملہ آور ڈرون طیارے مار گرائے، شامی ذرائع

شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے خبر دی ہے کہ ملک کی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مغرب میں دشمن کے حملہ آور دو ڈرونز کو مار گرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے حوالے سے شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے دمشق کے مغرب میں دو جارح ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ عسکری ذریعے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر کو دو ڈرون طیاروں نے مقبوضہ گولان کے راستے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں شام کے دفاعی نظام نے دمشق کے مغرب میں مار گرایا۔

اس سے قبل شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی تھی کہ دمشق کے مغربی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے ساتھ ہی شامی فوج کا فضائی دفاعی سسٹم فعال ہوگیا اور دشمن کے حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا۔

News ID 1921793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha