3 فروری، 2024، 7:11 PM

غزہ جنگ،صیہونی فوجی حکام شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے پر مجبور

غزہ جنگ،صیہونی فوجی حکام شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے پر مجبور

صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی سکیورٹی ایجنسی شاباک اور امان نے سربراہاں نے 7 اکتوبر کے آپریشن کی ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اس رجیم کی فوجی اور سیکورٹی سروسز کے اعلی عہدیداروں نے 7 اکتوبر کو ہونے والے فلسطینی حملے کی ناکامی پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں جائیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ تینوں عہدیدار صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز کے سربراہوں کی حیثیت سے 7 اکتوبر کی کارروائی کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

ادھر تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر ہلیل شوکین نے صہیونی اخبار Haaretz کے اپنے مضمون میں غزہ کی پٹی سے صہیونی اسپیشل فورسز کے انخلاء کی وجوہات اور علامات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا: ہم اس جنگ کو اپنے اتحادیوں کی حمایت کے باوجود بھی نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن شکست سے دوچار ہوچکا ہے جب کہ بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں آئندہ چند ہفتوں میں فوجی انخلا بھی متوقع ہے۔ کیونکہ اسرائیل کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

News ID 1921663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha