مہر خبررساں ایجنسی نے شامی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے دارلحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک فوجی مشیر شہید ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شامی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔
اس سے پہلے جنوری میں ایران نے تصدیق کی تھی کہ شام پر اسرائیلی حملے میں ان کے کئی فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔
شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر تعیینات فوجی مشیروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامیوں کی مدد اور امن، استحکام اور پائیدار سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ