27 جولائی، 2006، 11:17 PM

كئي اسرائيلي فوجي بنت جبيل كے محاذ سےبھاگ گئے ہيں

حزب اللہ نے بنت جبيل كو اسرائيلي فوجيوں كا قبرستان بنا ديا ہے // اسرائيلي فوج زميني حملہ كرنے سے اب دامن بچا رہي ہے اسرائيل نےہوائي حملوں ميں اضافہ كرنے كا اعلان كيا ہے

حزب اللہ نے بنت جبيل كو اسرائيلي فوجيوں كا قبرستان بنا ديا ہے // اسرائيلي فوج زميني حملہ كرنے سے اب دامن بچا رہي ہے اسرائيل نےہوائي حملوں ميں اضافہ كرنے كا اعلان كيا  ہے

حزب اللہ كے مؤمن اور مخلص جوانوں نے اسرائيلي فوج كے ہوائي حملوں كے جواب ميں اسرائيل كے مختلف شہروں ميں پچھلے 24 گھنٹوں ميں 150 ميزائل داغے ہيں جس سے اسرائيلي گھر چھوڑ چھوڑ كر بھاگ رہے ہيں كئي اسرائيلي فوجي بنت جبيل كے محاذ سےبھاگ گئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے مؤمن اور مخلص جوانوں نے اسرائيلي فوج كے ہوائي حملوں كے جواب ميں اسرائيل كے مختلف شہروں ميں پچھلے 24 گھنٹوں ميں 150 ميزائل داغے ہيں جس سے اسرائيلي گھر چھوڑ چھوڑ كر بھاگ رہے ہيں كئي اسرائيلي فوجي بنت جبيل كے محاذ سے بھي بھاگ گئے ہيں اسرائيلي فوجي ذرائع كے مطابق حزب اللہ نے آج صفد ، كرمائيل اور معالوت شہروں پر 40 ميزائل حملے كئے ہيں اسرائيل نے آج اپني كابينہ كے ہنگامي اجلاس ميں ہوائي حملوں ميں اضافہ كرنے كي تائيد كي ہے اسرائيل كے فضائي حملوں ميں آج كئي لبناني شہري شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں شہر صور كے ايك گاؤں پر ہونے والے حملے ميں دو لبناني عورتيں شہيد ہوگئي ہيں

News ID 359108

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha