22 جنوری، 2024، 4:16 PM

فلسطینی مقاومت پر فتح حاصل کرنا ناممکن ہے، صہیونی سابق فوجی جنرل

فلسطینی مقاومت پر فتح حاصل کرنا ناممکن ہے، صہیونی سابق فوجی جنرل

سابق صہیونی اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمال صہیونی اسی وقت آزاد ہوسکتے ہیں جب اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف سے ہاتھ کھینچ لے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ جنرل گیورا آئلینڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی شکست قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونی کی رہائی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں سیاسی اہداف کے حصول کا خواب دیکھنا چھوڑدے۔

انہوں نے فلسطین میں مقاومتی تنظیموں پر فتح کو سخت دشوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کے ہتھیار ہیں، یحیی السنوار مرتے دم تک فلسطینی جوانوں کو حوصلہ دیتے رہیں گے اور غزہ میں صہیونی حکومت کو کامیابی نہیں ملے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسرائیل کے پاس دو ہی آپشنز ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی سے ہاتھ کھینچ لے یا حماس کو تباہ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑدے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات کرے۔

News ID 1921423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha