10 جنوری، 2024، 11:55 AM

آیت العظمی سید علی سیستانی کا آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آیت العظمی سید علی سیستانی کا آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عالم باعمل شیخ محسن علی نجفی نے اپنی بابرکت زندگی دین مبین کی ترویج، مومنین کی خدمت میں صرف کی اور تعلیمی اداروں کی تاسیس اور تدبیر کے ذریعہ پاکستان کے باایمان لوگوں کی بڑی خدمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن علی نجفی، پاکستان کے شیعہ عالم دین، مفسر، مؤلف اور مترجم جنہوں نے دینی مدارس اور پرائیوٹ سکول اور کالج کا قیام عمل میں لایا۔ اسوہ سکول اینڈ کالجز سسٹم کی بنیاد رکھی۔

 آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کل اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں۔

 آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر آیت العظمی سید علی سیستانی نے تعزیت نامہ جاری کیا ہے۔

ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم باعمل، شیخ محسن علی نجفی (رضوان الله علیه) کی وفات کی پر درد اور غمناک خبر ملی۔آپ نے اپنی بابرکت زندگی دین مبین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی اور تعلیمی اداروں کی تاسیس اور تدبیر کے ذریعہ پاکستان کے باایمان لوگوں کی بڑی خدمت کی۔ (جزاہ اللہ خیر جزاء للمحسنین)

میں اس بلند مرتبہ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے مومنین اور بالخصوص ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی سیستانی

9 جنوری 2024ء

News ID 1921181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha